1 مارچ 2019 - 17:35
اسرائيلی دفاعی میزائل سسٹم حزب اللہ کے میزائلوں کا مقابلہ کرنے میں ناکام

اسرائیلی ذرائع کے مطابق اسرائیل حزب اللہ لبنان کے ساتھ جنگ کرنے کے لئے آمادہ نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل حزب اللہ لبنان کے ساتھ جنگ کرنے کے لئے آمادہ نہیں ہے۔ اسرائيلی ٹی وی چینل 1 کے مطابق اسرائیل نے دفاعی میزائل سسٹم پر بیشمار رقم خرچ کی لیکن اسرائيلی دفاعی میزائل سسٹم حزب اللہ لبنان کے میزائلوں کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہ گيا ہے۔ اسرائیل کے نیوز چینل 1 کے مطابق اسرائیل میں لبنان یا شام سے فائر ہونے والے میزائلوں کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں۔ لہذا اسرائیل کے دفاعی میزائل نظام پر جو کچھ خرچ کیا گيا وہ سب بیکار ثابت ہوگيا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169